پاکستان

نوازشریف کی مولانا فضل الرحمان کےساتھ ملاقات،کون سےمعاملات زیرغورآئیں گے؟

نوازشریف ملاقات کے لئے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات ہوئی

اسلام آباد (کھوج نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات جاری ہے۔ نوازشریف ملاقات کے لئے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات ہوئی، نوازشریف اپنے پرانے اتحادی مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں شامل ہونے پر آمادہ کریں گے اور ان سے وزیراعظم اور صدر مملکت کا ووٹ مانگیں گے۔ 

واضح رہے کہ عام انتخابات سے قبل مستعفی ہونے والی وفاقی حکومت میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف قریبی اتحادی تھے جس کا پیپلز پارٹی بھی حصہ تھی۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button