پاکستان
نوازشریف کی واپسی، آسمان سے ڈالروں کی بارش ہوگی یا پھولوں کی؟
چودھری نعیم اعجاز نے پارٹی قائد پر فضاء سے گل پاشی کا انتظام کرلیا ' بلیوورلڈ ایوی ایشن پرائیویٹ لمٹیڈ نے سول ایوی ایشن سے منظوری لے لی
لاہور(ویب ڈیسک) قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی پاکستان آمد کے موقع پر آسمان سے ڈالروں کی بارش ہوگی یا پھولوں کی؟ تمام کہانی کھل کر منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے شانداراستقبال کی زوروشور سے تیاریاں جاری ہیں۔ مینار پاکستان پر ہوائی جہاز سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی۔ این اے تریپن سے امیدوار چودھری نعیم اعجاز نے اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ بلیوورلڈ ایوی ایشن پرائیویٹ لمٹیڈ کو منظوری دیتے ہوئے ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ مقامی پولیس نے سکیورٹی کلیئرنس دے دی ہے۔