پاکستان

نوازشریف کی وطن واپسی،مریم نوازکا استقبالی بیان سامنے آگیا

مریم نواز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میری زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے۔ میں اللّہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک )نوازشریف کی وطن واپسی،مریم نوازکا استقبالی بیان سامنے آگیا،رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف 4 سال کے بعدوطن واپس آ گئے ہیں ، وہ اس وقت اسلام آباد یئر پورٹ کے سٹیٹ گیسٹ لاﺅنچ میں ہیں جہاں قانونی معاملات نپٹانے کے بعد واپس طیارے میں لاہور روانہ ہوں گے ۔


تفصیلات کے مطابق اس موقع پر نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میری زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے۔ میں اللّہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں۔ جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 سالوں میں سہے، شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو، اور انکے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے مگر جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شائد کسی اور کے حصے میں نا آئے ہوں۔ پاکستان آج نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے، انشائ اللّہ ! آ جا تینوں اکھیاں ا±ڈیکدیاں“۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button