پاکستان

نوازشریف کی وطن واپسی میں اسٹیبلشمنٹ نہیں وہ خود رکاوٹ ہیں: سلیم صافی کا دعویٰ

میں نہیں سمجھتا کہ مریم نواز اسٹیبلشمنٹ کی کسی بلیک یا وائٹ لسٹ میں شامل ہیں یا ان کے نام پر تاحال کراس لگا ہوا ہے ' اسٹیبلشمنٹ ملکی حالات دیکھ کر فیصلہ کرتی ہے: سلیم صافی

لاہور(کھوج نیوز) سینئر صحافی و کالم نویس اور تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اپنی واپسی کی راہ میں خود رکاوٹ ہیں یہ تاثر بلکل غلط اور بے بنیاد ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کی وطن واپسی میں حائل ہے۔ اس سلسلہ میں سلیم صافی کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف خود فیصلہ کریں گے کہ انہیں کب پاکستان واپس آ کر اپنی پارٹی کے انتظامی امور سنبھالنا ہیںاور سیاسی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ مریم نواز اسٹیبلشمنٹ کی کسی بلیک یا وائٹ لسٹ میں شامل ہیں یا ان کے نام پر تاحال کراس لگا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ملکی حالات اور زمینی حقائق کو دیکھ کر فیصلے کرتی ہے اس لئے یہ سمجھتا ہوں کہ مریم نواز کا آنے والے دنوں میں اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے کا معاملہ سیدھا ہو یا نہ ہو لیکن انہیں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی مکمل آزادی حاصل رہے گی۔ سابق وزیراعظم میاں نوہازشریف کے متعلق کیے گئے ایک اور سوال کے جواب میں سلیم صافی کا کہنا تھا کہ نوازشریف وطن واپسی کے لئے اسٹیبلشمنٹ سے بہت سی ضمانتیں حاصل کر چکے ہیں لیکن وہ مزید گارنٹیوںکی بھی ڈیمانڈ کر رہے ہیں جس پر انہیں گرین سگنل نہیں مل رہا جس دن ان کو مزید یقین دہانیاں کروا دی جائیں گی وہ وقت ضائع کیے بغیر پاکستان واپس آ جائیں گے ۔ آئندہ انتخابات کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے بروقت انعقاد ہوتا نہیں دیکھ رہا ہوں جبکہ ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق انتخابا ت کا معاملہ غیر متعلقہ ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button