پاکستان

نوازشریف کی پیشی، احتساب عدالت نعروں سے گونج اٹھی

احتساب عدالت میں اپنے قائد کے استقبال کیلئے موجود کار کنان نواز شریف کو دیکھ کر "میاں تیرے چاہنے والے ۔۔ پنڈی والے پنڈی والے" کے نعرے لگاتے رہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف آج توشہ خانہ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نعروں سے گونج اٹھی۔

تفصیلا ت کے مطابق احتساب عدالت کے باہر پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان اپنے قائد کے استقبال کے لیے موجود تھے، کار کنان نواز شریف کو دیکھ کر "میاں تیرے چاہنے والے ۔۔ پنڈی والے پنڈی والے” کے نعرے لگاتے رہے۔ احتساب عدالت کے باہر لیگی رہنما شکیل اعوان کی لیگی خواتین کے ہمراہ نعرہ بازی، کار کنان "میاں تیرے چاہنے والے ۔۔ پنڈی والے پنڈی والے” کے نعرے لگاتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button