پاکستان

نوازشریف کےسابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کا مریم نواز کےساتھ کام کرنےسےصاف انکار

نامزد وزیراعظم میاں شہبازشریف نے فواد حسن فواد کو پنجاب میں نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا تھا

اسللام آباد(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کا پنجاب کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز ے ساتھ کام کرنے سے صاف انکار،رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور نامزد وزیراعظم میاں شہبازشریف نے فواد حسن فواد کو پنجاب میں نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا تھا تاہم انھوں نے ایسا کرنے سے معذرت کرلی ۔ فواد حسن فواد نے میاں شہبازشریف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں وفاق میں کوئی ذمہ داری دی جائے گی تو وہ اسے انجام دینے میں زیادہ خوشی محسوس کریں گے ،فواد حسن فواد کے جواب کے بعد میاں شہبازشریف نے کچھ روز انتظار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button