پاکستان

نوازشریف کے 6 سال بعد ایک بارپھرپارٹی صدربننے کی راہ ہموار

نوازشریف کے 8 کاغذات نامزدگی جمع کرائےگئےہیں،نوازشریف کےچاروں صوبوں سےالگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائےگئے

لاہور(کھوج نیوز )سابق وزیراعظم نوازشریف کے 6 سال بعد ایک بارپھر پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی صدر کے عہدے کیلئےنوازشریف کے 8 کاغذات نامزدگی جمع کرائےگئےہیں،نوازشریف کےچاروں صوبوں سےالگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائےگئے۔ذرائع نےبتایا کہ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اوراسلام آباد سےبھی نوازشریف کےکاغذات نامزدگی جمع کرائےگئے، سندھ سے(ن) لیگ کےصدربشیرمیمن،خیبرپختونخوا سے امیرمقام اوربلوچستان سےسرداریعقوب نےنوازشریف کےکاغذات جمع کرائے۔پارٹی صدر کےامیدوار کےلئےکاغذات نامزدگی جمع کرانےکا وقت صبح 10 سے 12بجےتک کا تھا، جمع کرائےگئےکاغذات نامزدگی کی جانچ دن2 بجےتک کی جائے گی۔ذرائع کےمطابق پارٹی چیف الیکشن کمشنررانا ثنا اللہ نےتجویزکنندگان اورتائید کنندگان کوطلب کرلیا، تجویزوتائیدکنندگان کی موجودگی میں نوازشریف کےکاغذات کی جانچ کی جائےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button