پاکستان

نوازشریف 28 مئی کےبعد قومی سیاست میں متحرک ہوجائیں گے

سابق وزیراعظم نوازشریف پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صدارت کا عہدہ 28 مئی کو سنبھالیں گے

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف 28 مئی کے بعد قومی سیاست میں متحرک ہو جائیں گے،ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صدارت کا عہدہ 28 مئی کو سنبھالیں گے۔جس کے بعد وہ پنجاب سمیت ملک بھر میں اپنی پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز بھی کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اپنی حکومتی ذمہ داروں کی وجہ سے پارٹی صدارت کے انتظامی معاملات ادا کرنے سے قاصر ہیں اور اب یہ ذمہ داری میاں نوازشریف سنبھالیں گے۔ مسلم لیگ(ن) ایک اہم ترین مرکزی رہنما کا کہنا ہے کہ نوازشریف پارٹی کو پارٹی کے ایک اجلاس میں صدر منتخب کر لیا جائے گا جس کے بعد وہ ملک عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف اپنی جماعت مسلم لیگ نون کی ازسرنو تنظیم سازی بھی شروع کریں گے اور اس کا دائرہ کار ملک کے چاروں صوبوں تک پھیلائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button