پاکستان

نواز شریف اور مریم نواز اچانک اسلام آباد کیوں گئے؟ راز کی بات سامنے آگئی

نواز شریف اور مریم نواز کچھ روز مری میں قیام کریں گے اور اس قیام میں و دیگر رہنمائوں سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے: پارٹی ذرائع

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی و چیف آرگنائزر مریم نواز لاہور سے اچانک اسلام آباد کیوں روانہ ہوئے؟ راز کی بات سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز خصوصی طیارے سے اسلام آباد روانہ ہوئے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کچھ روز مری میں قیام کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف مری میں پارٹی قیادت اور دیگر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف اور سینیٹر اسحاق ڈار بھی اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button