پاکستان

نواز شریف سے فضل الرحمن کی ملاقات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر باہمی اتفاق

دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عام انتخابات کے انعقاد اور ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت ہوئی

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات لاہور میں ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی جس میں شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عام انتخابات کے انعقاد اور ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت ہوئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں جماعتوں کا ملکر آگے چلنے پر اتفاق کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button