پاکستان

نواز شریف ‘عون چوہدری ملاقات، تیسرا شخص کون تھا؟ بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا

نواز شریف سے عون چوہدری کی ملاقات میں تیسرا شخص علیم خان تھا، ملاقات میں جہانگیر ترین کا اہم پیغام بھی پہنچایا گیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لا ئن )نواز شریف ‘عون چوہدری ملاقات، تیسرا شخص کون تھا؟ بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا ‘ ذرائع نے بتایا ہے کہ لندن میں نواز شریف سے عون چوہدری کی ملاقات میں تیسرا شخص علیم خان بھی شامل تھا جن کا نام اور پہچان خفیہ رکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری سے ملاقات کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے اس نے اپنے اور نبی پاک کے گھر بلایا، پاکستان کی سلامتی سمیت ہر محب وطن پاکستان کے لیے دعا مانگی ہے، اللہ تعالی پاکستان پر رحم کرے،دوران ملاقات وزیراعظم معاون خصوصی عون چوہدری نے جہانگیر ترین کا پیغام بھی پہنچایا اور نیک خواہشات کا ظہار کیا،ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور ملکی معاملات پر بات چیت ہوئی جبکہ عون چوہدری نے کہا کہ پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ اپ جلد صحت یاب ہوکر پاکستان آئیں،انہوں نے نواز شریف سے کہا کہ ‘آپ کی قیادت میں پاکستان نے پہلے بھی ترقی کی، ملکی معاملات کو بہتر انداز سے چلانے کی آپ میں صلاحیت ہے، دوران ملاقات نواز شریف نے ملکی معاملات کے بارے میں فکر مندی کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button