پاکستان

نواز شریف عید الاضحی کے بعد مزارقائد پر بڑا اعلان کریں گے’ ہوم ورک مکمل

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف عید الاضحی کے بعد مزار قائد پر ہفتے عشرے میں اپنے دستور العمل کا اعلان ملک گیر دورے میں کریں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف عید الاضحی کے بعد مزار قائد پر کونسا بڑا اعلان کریں گے ؟ جبکہ اس حوالے سے تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

نواز شریف سے جس مزاحمتی بیان کی بعض حلقوں کی توقع تھی پوری نہیں ہوئی،چھ سال کے طویل اور پر آشوب وقفے کے بعد نواز شریف کو اس جماعت کی صدارت واپس ملی ہے جسکے وہ خالق تھے،یہ مدبرانہ خطاب تھا جس میں طویل المدتی آدرشوں کی جھلک دیکھی جا سکتی تھی، نواز شریف ہفتے عشرے میں اپنے دستور العمل کا اعلان ملک گیر دورے میں کریں گے ،اس کا آغاز مزار قائداعظم پر خطاب سے کریں گے،انہوں نے فراخ دلی سے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی تکالیف کا حوالہ دیا، رواداری اور لائق تعریف روایات کی پاسداری میں ان کا کوئی ثانی نہیں،ان کا مطالبہ پورا کیا جارہا ہے کہ گند لانے والے ہی اسکی صفائی کریں،”ہم اٹھائیس مئی والے ہیں نو مئی والے نہیں ” نواز شریف نے اسے نصب العین کی شکل دیدی ،وہ فیشن کے طور پر کسی ادارے سے بھڑ جانے کا ہرگز ارادہ نہیں رکھتے،معاشی استحکام راہ میں روڑا بننے والے کو آہنی قدم سے ہٹایا جائے گانواز شریف ہفتے عشرے میں اپنے ملک گیر دورے کے نظام الاوقات کا اعلان کرینگے جس کی شروعات کراچی سے ہوگی ، صدر مسلم لیگ ن اپنے دستور العمل کا اعلان قائد کی مرقد کے پہلو میں کھڑے ہو کر کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button