پاکستان

نواز شریف کا حمزہ شہباز کو خراج تحسین، جلد مرکز میں اہم کردار دینے کا اعلان

حمزہ شہباز نے جو جرأت، بہادری اور جواں مردی سے جیل کاٹی اور پارٹی کے لئے لاتعداد قربانیاں دیں ہیں: میاں نوازشریف

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز نے جو جرأت، بہادری اور جواں مردی سے جیل کاٹی اور پارٹی کے لئے لاتعداد قربانیاں دیں۔ نوازشریف نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز پاکستان مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں اور وہ جلد ہی مرکز میں اہم ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے پائے جائیں گے۔ نوازشریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کی 6سال بعد صدارت سنبھالنے کے بعد اپنے خطاب میں حمزہ شہباز شریف کی جرأت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا وہاں انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی گذشتہ ساڑھے تین ماہ کی کارکردگی کو بھی بھرپور انداز میں سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button