پاکستان

نواز شریف کا سیاسی مستقبل کیا ہو گا؟ خواجہ آصف نے بڑی پیشگوئی کر دی

سیالکوٹ(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو مٹانے والے مٹ گئےاور رُل گئے، میرا ایمان تھا میرا قائد واپس آئے گا، 8 فروری کو نوازشریف پھر چوتھی بار وزیراعظم بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کو سیالکوٹ میں خوش آمدید کہتا ہوں، نوازشریف نے میرے 34 سالہ کیریئر کے دوران سرپرستی کی، نوازشریف نے ہمیشہ ہمیں عزت بخشی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جیل کے تعلقات کی بڑی اہمیت ہوتی ہے، جیل میں شہبازشریف میرے ہمسایہ تھے، جیل میں سخت سردی تھی، جیل میں شہبازشریف نے مجھے ایک کمبل بھجوایا۔

ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ میں نے سیاسی سفر 1991 میں شروع کیا، 34 سال میں میری وفاداری میں فرق نہیں آیا، ایک شخص کی پارٹی میں پارٹی چھوڑنے والوں کی لائنیں لگی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف پہلی بار جلا وطن ہوئے تو کارکنوں نے مشکل وقت برداشت کیا، نوازشریف کا ایک ایم پی اے بھی نہیں ٹوٹا، نوازشریف کی قربانیوں کی طویل داستانیں ہیں، نوازشریف وفا کا استعارہ ہیں۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی میں کہا تھا میرا قائد واپس آئے گا، نواز شریف کو مٹانے کی کوشش کرنے والے خود مٹ گئے اور رل گئے، 8 فروری کو نوازشریف پھر چوتھی بار وزیراعظم بنے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button