پاکستان

نواز شریف کو جاتی امرا میں کون کون سے سرپرائز ملیں گے؟

نوازشریف کی وطن واپسی،جاتی امرا میں ان کے گھر پر کیا تیاریاں کی جارہی ہیں ،مکمل رپورٹ آگئی۔

لاہور(کھوج نیوز)نواز شریف کو جاتی امرا میں کون کون سے سرپرائز ملیں گے؟ نوازشریف کی وطن واپسی،جاتی امرا میں ان کے گھر پر کیا تیاریاں کی جارہی ہیں ،مکمل رپورٹ آگئی۔ آج نواز شریف کی لاہور آمد ہے، انکا طیارہ دبئی سے پہلے اسلام آباد جائے گا اور اسکے بعد وہ لاہور پہنچیں گے۔ بذریعہ ہیلی کاپٹر وہ جلسہ گاہ پہنچیں گے اور جلسے کے بعد جاتی امرا اپنے گھر روانہ ہو جائیں گے۔

نواز شریف کی آمد کے لیے جہاں مینار پاکستان پر جلسے کے انتظامات مکمل ہیں، وہیں جاتی امرا میں بھی نواز شریف کو ویلکم کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق جاتی عمرہ والے گھر کو خوبصورت برقی قمقوں سے سجا دیا گیا ہے۔ مختلف رنگوں کی لائیٹوں نے ہر طرف رنگ برنگی روشنی پھیلائی ہوئی ہے۔

گھر پہنچتے ہی نواز شریف پر گل پاشی  کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ جاتی امرا کی سڑکوں پر خوش آمدیدی بورڈرز اور بینرز لگائے گئے ہیں، چاروں طرف عید جیسا سماء بنایا گیا ہے۔ نواز شریف جب گھر پہنچیں گے تو رشتے داروں سمیت جاتی امرا کے ملازمین انہیں ویلکم کریں گے۔ نواز شریف کے کمرے کی ڈیکوریشن خصوصی طور پر مریم نواز نے کی ہے جو چیزیں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو پسند ہیں وہ انکے کمرے میں رکھوا دی گئی ہیں۔

خصوصی پکوان بھی تیار

نواز شریف کی واپسی پر جاتی امرا میں انکی مرضی کے کھانے بھی تیار کروائے جارہے ہیں، یہ خصوصی پکوان نواز شریف کے پسندیدہ شیف تیار کریں گے۔ کھانوں میں مٹن ہریسہ، مٹن پالک، قیمہ، مختلف قسم کی سویٹ ڈیشز تیار کی جائیں گی۔ نواز شریف کے 22 اکتوبر صبح کے ناشتے کا بھی مینو بنا دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button