پاکستان

نواز شریف کے خصوصی طیارے میں بدنظمی اور دھکم پیل کرنیوالے بے نقاب

جہاز میں میڈیا کوریج کے معاملے پر کارکنان اور میڈیا نمائندوں میں تلخ کلامی 'کارکن آپس میں بھی الجھ پڑے'میڈیا کو جہاز سے باہر کوریج کی اجازت نہ دینے پر تلخ کلامی ہوئی

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کا طیارہ اس وقت اسلام آباد ائیرپورٹ پر موجود ہے۔ نواز شریف کے خصوصی طیارے میں بدنظمی اور دھکم پیل کرنے والے بے نقاب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے طیارے میں سوار ہوتے وقت دھکم پیل ہوئی۔مسافر آپس میں گتھم گتھا ہو گئے جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔ مسافروں کے ایک دوسرے کو دھکے لگنے سے دھکم پیل کی صورتحال پیدا ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز میں میڈیا کوریج کے معاملے پر کارکنان اور میڈیا نمائندوں میں تلخ کلامی ہوئی۔طیارے میں کارکن آپس میں بھی الجھ پڑے۔میڈیا کو جہاز سے باہر کوریج کی اجازت نہ دینے پر تلخ کلامی ہوئی۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طیارے میں سوار لیگی رہنما نور اعوان کی طبعیت نازساز ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ملک نور اعوان اور ناصر جنجوعہ کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button