پاکستان

نو منتخب وزیراعظم شہبازشریف کی تقریب حلف ،برداری علی امین گنڈا پور نےمحازآرائی کاآغازکردیا

علی امین گنڈا پور نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرکے محازآرائی کاباقاعدہ آغاز کر دیا ہے

پشاور( کھوج نیوز)نو منتخب وزیراعظم شہبازشریف کی تقریب حلف ،برداری علی امین گنڈا پور نےمحازآرائی کاآغازکردیا، خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پہلا پتھر پھینک دیا ہے۔  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرکے محازآرائی کاباقاعدہ آغاز کر دیا ہےجس سے وفاق اورصوبے کے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ انھوں نےکہا کہ وزیراعظم فارم 45والا نہیں لہذا ان کی حلف برداری میں شرکت نہیں کروں گا ۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ کا اعلان کروں گامیڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فارم 45 والا نہیں، انھوں نے کہا کہ یہ بتائیں کہ شہباز شریف واقعی عوامی مینڈیٹ سے منتخب ہوئے ہیں یا انھیں آر او نے بنایا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے خیال سے حلف برداری کے لیے جانا درست نہیں۔ یہ کرپشن کے موجد ہیں، اللہ کرے انکی اصلاح ہوجائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button