پاکستان

نون لیگ سندھ میں کن جماعتوں سے انتخابی اتحاد کرے گی؟ رانا ثنااللہ نےکھل کربتادیا

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سندھ اور کراچی میں ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے اتحاد کیلئے بات جاری ہے۔

لاہور (کھوج نیوز)نون لیگ سندھ میں کن جماعتوں سے انتخابی اتحاد کرے گی؟ رانا ثنااللہ نےکھل کربتادیا، مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سندھ اور کراچی میں ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے اتحاد کیلئے بات جاری ہے۔  سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی، خیبرپختونخوا میں بھی کامیابی کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے۔ پنجاب میں ہمیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہوئی تو سوچا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف بلوچستان میں بھی سیاسی جماعتوں سے اتحاد  یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوششوں میں مصروف ہیں  جبکہ کچھ سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی بھی اطلاعات ہیں۔  دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مسلم لیگ (ن) کو چند روز قبل واضح "پیغام” دیا تھا کہ وہ پنجاب پر ہی فوکس کریں جس کے ردعمل میں (ن) لیگ کی جانب سے سخت بیانات سامنے آئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button