پاکستان

نو منتخب وزیراعلیٰ مریم نواز نے کون کونسے کام کرنے کا اعلان کیا؟ پتا چل گیا

پنجاب میں ہیلتھ کارڈ بحال کریں گے اور 12 ہفتوں میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کریں گے، ہیلتھ کارڈ کرپشن کی نذر ہو رہا تھا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور(کھوج نیوز) نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں کون کون سے کام کرنے کا اعلان کیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا میری نظر کے سامنے اسکول جانے سے محروم بچہ اور غریب کسان ہے، کاروباری طبقے کو تمام ترکاروباری سہولتیں فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے، کاروباری طبقے کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سہولتیں دیں گے، گھربیٹھے کاروبار شروع کرنے والوں کیلئے وسائل مہیا کیے جائیں گے، نوجوانوں کو سود فری قرض فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف میری زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، کرپشن روکنے کے لئے ایک ٹھوس مکینزم لیکر آئیں گے اور عوام سے رابطے کے لیے میری ہیلپ لائنز سب کیلئے کھلی رہیں گی، ہم عوام کے خادم ہیں کرسی لے کر بیٹھنے نہیں آئے۔

پنجاب اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب میں ہیلتھ کارڈ بحال کریں گے اور 12 ہفتوں میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کریں گے، ہیلتھ کارڈ کرپشن کی نذر ہو رہا تھا، ہیلتھ کارڈ کو ری ڈیزائن کر کے جاری کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا رمضان المبارک کے لیے نگہبان کے نام سے ایک ریلیف پیکج بنایاگیا ہے، مستحقین کو ان کی دہلیز پر ان کا حق پہنچایا جائیگا، سستے رمضان بازار بھی لگائیں گے اور انکی مانیٹرنگ کی جائیگی، رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو موثر بنایا جائے گا، 60 اور 70 ہزار روپیماہانہ کمانے والیمستحقین کی صف میں آتے ہیں، پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا چاہتی ہوں، پنجاب میں مستحقین سے متعلق مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جائیگا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا فیس کا بوجھ اٹھانیکی سکت نہ رکھنے والے ذہین طلبہ و طالبات کا بوجھ حکومت پنجاب اٹھائیگی، ایسے ذہین طلبا کو عالمی معیارکی یونیورسٹیوں میں تعلیم دلوائی جائیگی، پنجاب میں کم از کم 5 آئی ٹی سینٹر بنائے جائیں گے، طلبا کو لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ فراہم کیے جائیں گے اور اسکالر شپ فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے صوبے کے ہر ضلع میں دانش اسکول بنانے کا اعلان بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button