پاکستان

نگران حکومت کا ڈر،پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی

تحریک انصاف نے گزشتہ روز انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے شیڈول جاری کیا تھا جس کے تحت الیکشن 5 فروری بروز پیر کو ہونا تھے

اسلام آباد(کھوج نیوز )نگران حکومت کا ڈر،پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی، پاکستان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن ملتوی کردیے۔ تحریک انصاف نے گزشتہ روز انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے شیڈول جاری کیا تھا جس کے تحت الیکشن 5 فروری بروز پیر کو ہونا تھے تاہم اب پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کو ملتوی کردیا گیا جس کی تصدیق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ انٹراپارٹی انتخابات بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کیے گئے ہیں، انٹرا پارٹی الیکشن سے امیدواروں اور ووٹرز کی وجہ عام انتخابات سے ہٹاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے روف حسن کوچیف الیکشن کمشنرمقررکیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button