پاکستان

نگران وزیراعلیٰ کے پی کے کا تقرر،پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

نائب صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے گفتگو میں کہا کہ محمود خان اور اکرم درانی کا منتخب کردہ نگراں وزیراعلیٰ کسی صورت قبول نہیں ہوگا

 پشاور(کھوج نیوز)پی ٹی آئی نے سابق وزیراعلی محمود خان اور اکرم درانی کی جانب سے نگراں وزیراعلی کے انتخاب کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ نائب صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے گفتگو میں کہا کہ محمود خان اور اکرم درانی کا منتخب کردہ نگراں وزیراعلیٰ کسی صورت قبول نہیں ہوگا، انہوں نے نگراں وزیراعلی کا انتخاب کیا تو اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔

ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گورنر نے کس قانون کے تحت محمود خان اور اکرم درانی کو وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق خط لکھا ہے، محمود خان وزیراعلی ہیں اور نہ ہی اکرم درانی اپوزیشن لیڈر، یہ معاملہ آئینی کے تحت حل کیا جائے گورنر اپنے فارمولیں نا بنائیں۔

نائب صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ گورنر غلام علی، محمود خان اور اکرم درانی کا منتخب کردہ وزیراعلیٰ سیاسی ہی ہوگا، ان کے منتخب کردہ وزیراعلیٰ سے لیول پلاینگ فیلڈ کی توقع نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button