پاکستان

نگران کابینہ کی تشکیل،جلیل عباس وزیرخارجہ،حفیظ شیخ وزیرخزانہ ہوسکتےہیں

ڈاکٹر شعیب سڈل وزارت داخلہ، احسن بھون کو وزرات قانون، ڈاکٹر حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ، گوہر اعجاز کو وزارت صنعت کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔

کراچی (کھوج نیوز)نگران کا بینہ کی تشکیل ،نامزد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق نگران کابینہ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے تاہم حتمی فیصلہ نگراں وزیراعظم جلد کریں گے۔ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ، ڈاکٹر شعیب سڈل وزارت داخلہ، احسن بھون کو وزرات قانون، ڈاکٹر حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ، گوہر اعجاز کو وزارت صنعت کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذوالفقار چیمہ اور سرفراز بگٹی کے نام بھی نگراں وزرا کے طور پر لیے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل کچھ ذرائع کا کہنا تھا کہ سلطان الانہ نگراں وزیر خزانہ ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button