
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں حکومت نے آتے ہی عوام پر پٹرول بم گرا دیا، پٹرول فی لیٹر کتنا مہنگا ہوا؟ ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی-
تفصیلات کے مطابق خزانہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول ساڑھے 17 روپے لیٹر مہنگا ہونے کے بعد فی لیٹر نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے ہو گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے ہو گی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، فیصلہ فوری نافذ العمل ہو گا۔