پاکستان

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے خار اور باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن پر خود کش حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ دہشتگرد عناصر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ملک میں دہشتگردی کی روک تھام اور امن او امان کے قیام کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں گے۔

وزیرِ اعظم نے حملے میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے لیے فاتحہ خوانی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ مولانا فضل الرحمان نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button