پاکستان

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ امریکہ کی تفصیلات سامنے آگئیں

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج عالمی ترقیاتی اقدام پر اعلی سطحی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اجلاس کے شرکا سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ امریکہ کی تفصیلات سامنے آگئیں’ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے دوران آج نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم آج نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج عالمی ترقیاتی اقدام پر اعلی سطحی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اجلاس کے شرکا سے خطاب کریں گے۔ انوار الحق کاکڑ پائیدار ترقیاتی اہداف پر اعلی سطحی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور اجلاس کے شرکا سے خطاب کریں گے۔ نگراں وزیراعظم کی ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ترک صدر رجب طیب ایردوان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے عالمی رہنماں کے اعزاز میں عشائے میں بھی شرکت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button