پاکستان

نگراں وزیراعظم کا نام کب فائنل ہو گا؟ شہباز شریف نے تاریخ بتا دی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ ہفتہ کے روز ہو جائے گا۔ اُمید ہے اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور ان کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات نگراں وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ کرنے کے لیے نتیجہ خیز ثابت ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہیں اُمید ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ ہفتہ کے روز اپنی مقررہ مدت کے اندر طے ہو جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں خصوصی طور پر اپنی اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ اس معاملے کو حل کیا جا سکے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ کسی ایک نام پر اتفاق رائے پیدا نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیج دیا جائے گا جس کو 3 دن کے اندر معاملہ کو نمٹانے کا حکم دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر نگراں وزیر اعظم کے نام پر پارلیمانی کمیٹی میں بھی کوئی اتفاق رائے قائم نہ ہو سکا تو پھر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا جسے 2 دن میں حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button