پاکستان

نگراں وزیراعظم کا پرنسپل سیکرٹری کون؟ سینئر صحافی نے نام بتا کر بڑا کھڑاک کر دیا

فیضان بنگش کی بطور پرنسپل سیکرٹری تقرری کے خواہاں تھے لیکن وفاقی سیکرٹری ہونے کے باوجود انٹیلی جنس کلیئرنس نہیں ملی جبکہ کیپٹن (ریٹائرڈ)خرم آغا کو انٹیلی جنس کلیئرنس مل گئی

لاہور(کھوج نیوز) سینئر صحافی و تجزیہ کار مزمل سہروردی نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے پرنسپل سیکرٹری کے حوالے سے فائنل ہونے والا نام سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماؤں اسد قیصر اور بیرسٹر سیف کی جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے مزمل سہروردی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے ان کے اس اقدام پر پارٹی رہنماؤں کو خوب لتاڑا ہے۔ اسی لیے اب دونوں اپنی ملاقات کے حوالے سے وضاحتیں جاری کر رہے ہیں۔ تجزیہ کار نے انکشاف کیا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ فیضان بنگش کی بطور پرنسپل سیکرٹری تقرری کے خواہاں تھے لیکن بنگش کو وفاقی سیکرٹری ہونے کے باوجود انٹیلی جنس کلیئرنس نہیں ملی جبکہ کیپٹن (ریٹائرڈ)خرم آغا کو انٹیلی جنس کلیئرنس مل گئی کیونکہ ان کے والد ایک تھری سٹار جنرل رہ چکے ہیں اور یہ خالد کھرل کے داماد ہیں۔ اور وہ جلد ہی نگران وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات ہو جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button