پاکستان

نگراں وزیراعظم کس کے دوست؟ حکومت کون چلائے گا؟

انوار الحق کاکڑکے عمران خان سے بھی اچھے تعلقات ہیں لیکن نگراں حکومت کے انتظامی معاملات شہبازشریف اور اسحاق ڈار کے ہاتھ میں رہیں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کس کے دوست ہیں ؟ اور حکومت کون چلائے گا؟ اس حوالے سے تمام تر حقیقت منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ نگار حامد میر کا کہنا تھا کہ انوار الحق کاکڑکے عمران خان سے بھی اچھے تعلقات ہیں لیکن نگراں حکومت کے انتظامی معاملات شہبازشریف اور اسحاق ڈار کے ہاتھ میں رہیں گے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ انوار الحق کاکڑ کا نام سامنے آنے کے بعد بہت سی چیزیں واضح ہوگئیں، جب عمران خان وزیراعظم تھے تو انوارالحق کاکڑ کے ان کیساتھ بھی اچھے تعلقات تھے وہ اس سرکل میں شامل تھے جن سے عمران خان بلوچستان کے معاملات پر بات چیت کیا کرتے تھے، ایسی خوبی ہے کہ پی ٹی آئی سمیت سب پارٹیوں سے اچھے تعلقات ہیں۔

حامد میر کا مزید کہنا تھاکہ انوارالحق کی کوشش ہو گی کہ نگراں حکومت سے کوئی ایسا تاثر نہ ملے کہ ان کی کابینہ میں کسی ایک پارٹی کا اثر و رسوخ ہو، انوار الحق کاکڑ کو جن لوگوں نے نگراں وزیراعظم بنایا ہے ،اب تک ان کا نام مثبت طور پر لیا جارہاہے ، منفی لیں گے تو زیادہ سے زیادہ اسٹیبلشمنٹ کے قریبی بندہ کہہ دیں گے ، ان کے صوبے سے بہت مسائل ہیں لیکن یہ ان کا مینڈیٹ نہیں ہوگا، ان کا مینڈیٹ الیکشن کرانا ہوگا، معاشی پالیسیاں جاری تو رہیں گی لیکن یہ ان کا مینڈیٹ نہیں ہوگا، وہ وزیراعظم بھی ہوں گے ، آئینی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے لیکن جو تعیناتیاں دو اڑھائی ماہ میں ہوچکی ہیں، اب نئی تعیناتیوں پر بھی پابندی لگ چکی ، ایسی صورتحال میں اثر ورسوخ شہبازشریف اور اسحا ق ڈار کا ہی ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button