پاکستان

نگراں وزیراعظم کی نامزدگی، آصف زرداری کا خیر مقدم، ن لیگ مد مقابل آگئی

انوار الحق کاکڑ سلجھے ہوئے سیاستدان 'متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے شخص کو نگراں وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے جو سیاسی شعور بھی اور سیاسی عمل و جمہوریت پر یقین رکھتا ہے

لاہور(کھوج نیوز) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ”باپ” پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی نگراں وزیراعظم کے طور پر نامزدگی کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انوار الحق کاکڑ سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور خوشی اس بات کی ہے کہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے شخص کو نگراں وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے جو سیاسی شعور بھی اور سیاسی عمل و جمہوریت پر یقین رکھتا ہے ۔ آصف زرداری نے امید ظاہر کی ہے کہ انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے بروقت اور شفاف انتخابات کروائیں گے ۔ دوسری جانب وزیراعظم میاں شہباز شریف اور میاں نوازشریف کو انوار الحق کاکڑ کے نام پر اعتراض تھا لیکن اسٹیبلشمنٹ کے دبائو پر انہیں اس نام پر اتفاق کرنا پڑا۔ بتایا گیا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کے نگراں وزیراعظم تقرری کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک بار پھر ایک دوسرے کے سامنے آگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button