پاکستان

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کون ہوگا؟ نام سپیکر کو بھیج دیئے گئے

پارلیمانی کمیٹی میں وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو، سردار عبدالرحمان کھیتران اور زمرک خان اچکزئی شامل ' سپیکر بلوچستان اسمبلی جلد نام فائنل کر دیں گے

بلوچستان(مانٹیرنگ ڈیسک) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کون ہوگا؟ اس حوالے سے سپیکر بلوچستان اسمبلی کو حکومتی پارلیمانی کمیٹی کے نام بھجوا دے دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کے نام فائنل کر لیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی پارلیمانی کمیٹی کے نام اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو بھیج دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو، سردار عبدالرحمان کھیتران اور زمرک خان اچکزئی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button