پاکستان

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نوازشریف کی گرفتاری کا اشارہ دیدیا

دہشتگردی کو ختم کرنامیرے لیے ضروری ، ملک کیلئے عظیم قربانی دینے والے شہدا کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کسی جتھے ، گروپ اور لشکر کو بندوق اٹھانے کی اجازت نہیں دینگے

اسلام آباد( نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی گرفتاری کا اشارہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق نواز شریف کی گرفتاری بنتی ہے تو ان کو گرفتار کیا جائیگا۔ سائفر کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے منظم سازش کے تحت حملہ کیا، سائفر کے حوالے سے ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردی کو کیسے ختم کرنی ہے یہ میرے لیے ضروری ہے، ملک کیلئے عظیم قربانی دینے والے شہدا کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کسی جتھے ، گروپ اور لشکر کو بندوق اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے، بندوق کے زور پر اپنا نظریہ 22کروڑ عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ریاست نے عالمی فورمز پر جو معاہدے کیے ہیں ان پر عمل کریں گے، پی ٹی آئی نے منظم سازش کے تحت حملہ کیا، سائفر کے حوالے سے ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے، اسی ہفتے میں ایف آئی اے کے پاس جائیں گے اور تفیصلی بریفنگ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے،پاکستان کی پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو یہ اختیار دیا ہے۔ تمام صوبوں نے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیاں کرنے کا کہا، ہمارا آئین کہتا ہے کہ آبادی کی بنیاد پر سیٹیں رکھی جائیں،اس کیلئے چار ماہ کا ٹائم ہے اور آگے الیکشن کیلئے تین ماہ درکار ہوںگے۔ ہم 7سے 8مہینے میں الیکشن کی طرف جا رہے ہوں گے، الیکشن میں تاخیر کرنے کی ہماری کوئی خواہش نہیں، الیکشن کی تیاری الیکشن کمیشن نے کرنی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صدر کوالیکشن کمیشن کو خط لکھنے کاحق ہے، مفروضوں پر بات کرنا ٹھیک نہیں، وقت آئے گا تو فیصلہ کرلیں گے، ابھی تک الیکشن کمیشن نے الیکشن کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button