پاکستان

نیب ترمیمی آرڈیننس ، خواجہ سعد رفیق نے کھل کر مخالفت کا اعلان کر دیا

14 روز کا جسمانی ریمانڈ40 روز کرنے کا قانون افسوسناک ' اس کالے قانون کی حمایت نہیں کی جاسکتی، آرڈیننس واپس لیا جائے: خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد(کھوج نیوز) نیب ترمیمی آرڈیننس پر مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کھل کر مخالفت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون افسوسناک ہے اس کو نامنظور کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 14 روز کا جسمانی ریمانڈ40 روز کرنے کا قانون افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کالے قانون کی حمایت نہیں کی جاسکتی، آرڈیننس واپس لیا جائے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت سے بے گناہ اس قانون کا شکار بن چکے ہیں، مشتبہ قانون سازی ہمیشہ نامناسب رہتی ہے۔ ن لیگی رہنماء نے کہا کہ نیب قانون ایک آمر نے بنایا جسے شرمناک سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button