پاکستان

نیب ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کا معاملہ، سینیٹ میں بڑا فیصلہ کرلیا گیا

نگراں وزیر قانون عرفان اسلم نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد پیش کی جس کو ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) نیب ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کا معاملہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت منعقد ہوا، نگراں وزیر قانون عرفان اسلم نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد پیش کی جس کو ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ ایوان بالا نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کر دی۔ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ میرا نام پانامہ سکینڈل میں نہیں تھا، ماضی میں خراب ہوئی چیزوں کو اب درست کرنا چاہئے۔ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ سینیٹر کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ نے واضح کر دیا کہ الیکشن کی تاریخ صدر نے دینی تھی۔ وہ عام انتخابات کی تاریخ دینے میں ناکام رہے ، ان کا استعفی بنتا ہے۔ اب صدر مملکت کیپاس عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button