پاکستان

نیلسن منڈیلا کی آمد پرلوگوں کی خود کشیاں،چوہدری پرویز الٰہی کےنوازشریف پرطنزیہ وار

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے کہاہے کہ شریفوں کی انتخابات میں دھاندلی کرنا بھول ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے کہاہے کہ شریفوں کی انتخابات میں دھاندلی کرنا بھول ہے،کوئی انتخابات میں دھاندلی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

احتساب عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہاکہ یہ جو آگئے ہیں نیلسن منڈیلا اپنے بھائی سے مہنگائی کا حساب لیں،مہنگائی میں اتنا اضافہ ہوا کہ لوگ خودکشی پر مجبور ہو گئے ہیں،لوگوں نے نیلسن منڈیلا کے آنے پر خودکشیاں کی ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جو یہ سارا کچھ کررہے ہیں ان کو الیکشن میں پتہ چل جائے گا، ان کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ کا انتخابات کیس سے متعلق بنچ بننا ملک کیلئے بہتر ہے،سپریم کورٹ کی وجہ سے انتخابات کی تاریخ آ جائے گی۔پرویز الٰہی نے کہاکہ شریفوں کی انتخابات میں دھاندلی کرنا بھول ہے،کوئی انتخابات میں دھاندلی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاسی شہرت میں اضافہ ہوا ہے،شریف برادران کو کوئی نہیں سنے گا، ان کی دکان بند ہو چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button