پاکستان

ن لیگی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، نواز شریف نے ایسا بیان داغ دیا کہ سب کی بولتی بند ہو گئی

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ایسا بیان داغ دیا کہ سب کی بولتی بند ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2017 میں مسلم لیگ ن کی حکومت اچھی چل رہی تھی، مزدور اور کسان خوش تھے، مہنگائی نہ ہونے کے برابر تھی، لوڈشیڈنگ زیرو تھی اور ترقی ایسی تھی کہ مخالفین حسد کرتے تھے کہ مسلم لیگ ن 2018 میں کلین سوئپ کرے گی، لیکن پھرسب کچھ الٹا ہوگیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں بار بارپوچھتا ہوں کہ ایسا کیوں ہوا؟ لیکن کہیں سے جواب نہیں آرہا، قوم جاننا چاہتی ہے لیکن جواب نہیں ملتا، مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لینے والوں کو قوم کے لیے اپنی ذات سے بالا تر ہو کر سوچنا ہوگا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  دنیا بہت آگے چلی گئی ہے، ہم  پیچھے رہ گئے ہیں، اس کا احساس و ادراک  ہم سب کو  ہونا چاہیے، ہمیں افسوس کرنا چاہیےکہ ہم کیوں دنیا کے پست ترین ممالک میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ مہنگائی میں اپنی ساری کمائی کھو چکے، بجلی کا بل نہیں دیا جاتا، لوگ سبزیاں اور  دال خریدنےسے بھی دور ہوگئے ہیں، 75 برسوں میں ہمیں بہت آگے نکل جانا چاہیے تھا،  یہ سوال بار بار پوچھتا ہوں کہ ایسا کیوں ہوا؟ زیادتی کا ازالہ چاہتے ہیں تو اپنی ذات  سے باہر نکلنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button