پاکستان

ن لیگ نے سندھ میں پیپلز پارٹی کو زور دار جھٹکا دے دیا

صوبہ سندھ کی 2 بڑی سیاسی شخصیات جام قائم اور جام کرم نے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کرلی

سندھ(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ نے سندھ میں پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا دے دیا، سندھ کی دو بڑی سیاسی شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات میں جام قائم اور جام کرم نے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شہباز شریف نے جام قائم اور جام کرم کو مسلم لیگ (ن)میں شمولیت پر مبارک دی۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، آپ کی آمد سے صوبہ سندھ اور پورے پاکستان میں ترقی کا سفر تیز کرنیمیں مدد ملے گی ، ترقی کا سفر پورے ملک میں یکساں انداز میں آگے بڑھائیں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن)سندھ کے صدر بشیر میمن، مرکزی رہنما سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، رانا مشہود اور کھیل داس کوہستانی بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button