پاکستان

ن لیگ نے طلال چوہدری کو کھڈے لائن لگا دیا

این اے 96 فیصل آباد کیلئے ن لیگ کا ٹکٹ پی ٹی آئی کے منحرف رکن نواب شیروسیر کو جبکہ ن لیگی رہنما طلال چوہدری ٹکٹ سے محروم ہوگئے

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96 فیصل آباد سے ٹکٹ کا اعلان کرتے ہوئے لیگی رہنماء طلال چوہدری کو کھڈے لائن لگا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96 فیصل آباد سے ٹکٹ کا اعلان کردیا گیا، این اے 96 فیصل آباد میں لیگی رہنما طلال چوہدری کو ن لیگ کا ٹکٹ نہیں مل سکا۔ مسلم لیگ (ن)کے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 96 فیصل آباد کے لیے ن لیگ کا ٹکٹ پی ٹی آئی کے منحرف رکن نواب شیروسیر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، نتجتا ن لیگی رہنما طلال چوہدری ٹکٹ سے محروم ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں این اے 96 سے ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو کہ منظور بھی ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button