پاکستان

ن لیگ نے پارٹی کے انتخابی منشور کیلئے 30 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دیدیں

تمام ارکان اپنی صلاحیتوں کو کام میں لاتے ہوئے ایسی ٹھوس اور قابلِ عمل تجاویز پیش کریں گے جنہیں منشور میں شامل کیا جا سکے: سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن)نے پارٹی کے انتخابی منشور2024ء کی تیاری کے لئے 30 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو 20 نومبر تک اپنی تجاویز مرتب کرکے مرکزی کمیٹی کو ارسال کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مختلف شعبوں کے حوالے سے 30ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ منشورکمیٹی کی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے تمام ارکان کو ان کی متعلقہ ذیلی کمیٹیوں کے بارے میں باضابطہ اطلاع دے دی ہے۔ ذیلی کمیٹیوں کے تمام ارکان کے نام سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک خط میں کہا ہے کہ منشور کمیٹی میں نامزد ہونا اعزازکے ساتھ ساتھ بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تمام ارکان اپنی صلاحیتوں کو کام میں لاتے ہوئے ایسی ٹھوس اور قابلِ عمل تجاویز پیش کریں گے جنہیں منشور میں شامل کیا جا سکے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ یہ تجاویز 20نومبر2023 تک مرتب کر لی جانی چاہئیں۔ انہوں نے ذیلی کمیٹیوں کے سربراہوں کو اختیار دیا ہے کہ وہ اپنے مخصوص شعبے کے حوالے سے بیرونی ماہرین سے بھی مشاورت کر سکتے ہیں۔ چیئرمین منشور کمیٹی کی طرف سے ارکان سے کہا گیاہے کہ وہ اپنی مخصوص کمیٹی کے علاوہ بھی کوئی تجویز دینا چاہیں یا کسی دوسری کمیٹی کی مدد کرنا چاہیں تو ایسا کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button