پاکستان

ن لیگ نے پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کی اقلیتی امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

پنجاب اسمبلی کیلئے 14 امیدواروں کے نام الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے گئے جن میں فلبوس کرسٹوفر، ایمنیوئل عطار، سردار رامیش آرورا، خلیل سندھو ترجیحی فہرست میں شامل ہے

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن)نے پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کی اقلیتی امیدواروں کی فہرست جاری کردیں اس فہرست میں کون کون سے امیدوار شامل ہیں؟ نام سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے لیے 14 امیدواروں کے نام الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے ہیں، ان میں فلبوس کرسٹوفر، ایمنیوئل عطار، سردار رامیش آرورا، خلیل سندھو ترجیحی فہرست میں شامل ہے جبکہ ڈاکٹر نیلسن عظیم، طارق جاوید، شکیلہ ارتھر، جوائس رافن، طارق مسیح، اعجاز مسیح شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لیلہ رام، اندریاس گل، سردار درشن سنگھ اور وسیم انجم بھی صوبائی اقلیتی امیدواروں میں شامل ہے۔ اس طرح سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے مسلم لیگ (ن)نے 9 اقلیتی امیدواروں کے نام فائنل کرلیے ہیں، جن میں مہیش کمار، یعقوب عنایت کھوکھر، راجیش کرشن ترجیحی فہرست میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ کرامت چوہان، ہریش کمار، کیلاش کمار، رامیش کمار، جئے کمار اور ہرنند روم بھی شامل کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے صوبائی قیادت سے مشاورت کے بعد ناموں کی منظوری دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button