پاکستان

ن لیگ کی بھاری اکثریت سےکامیابی،انتشارپسند آگے نہیں آنے دیں گے،نوازشریف کا تہلکہ خیز اعلان

سابق وزیراعظم نوازشریف کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن )اس وقت پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے اور عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

لاہور(کھوج نیوز)ن لیگ کی بھاری اکثریت سےکامیابی،انتشارپسند آگے نہیں آنے دیں گے،نوازشریف کا تہلکہ خیز اعلان، سابق وزیراعظم نوازشریف کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن )اس وقت پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے اور عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ قائد (ن )لیگ نے کہا کہ چاہتا ہوں سب مل بیٹھ کر ملک کو درست سمت کی طرف لائیں،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو مثبت سوچ رکھنا ہوگی، مسلم لیگ( ن) اس وقت پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے اور عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،

سابق وزیراعظم نے کہاکہ عوام سب سمجھ اور دیکھ چکے، کسی ایسے شخص کو آگے نہیں لانا جو افراتفری پیدا کرے،بہت جلد مسلم لیگ (ن )کی سرگرمیاں زور پکڑ لیں گی،ڈبل سپیڈ کا مطلب ملک کیلئے دن رات کام کرنا ہے ، ملک ہے تو ہم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button