پاکستان

واہ جی واہ، آصف زرداری نے ڈیرہ بگٹی کے شہریوں سے معافی کیوں مانگی؟

پیپلز پارٹی آپ کے تمام مسائل کا حل نکالے گی، آج آپ لوگوں کے پاس خود نہیں آسکا، اس پر معافی چاہتا ہوں، سرفراز بگٹی کو ہم نے مل کر جیتوانا ہے: زرداری

ڈیرہ بگٹی(کھوج نیوز) واہ جی واہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈیرہ بگٹی کے شہریوں سے معافی کیوں مانگی؟ اس حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے بلوچستان کے علاقے سوئی میں گیس پائپ لائن بچھانے کا وعدہ کرلیا۔ آصف زرداری ڈیرہ بگٹی میں پیپلز پارٹی کے جلسے کیلئے روانہ ہوئے اور ان کے طیارے سے سوئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ جہاں سے انہوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈیرہ بگٹی پہنچنا تھا تاہم موسم کی خرابی کے سبب وہ آگے نہیں جا سکے اور سوئی ایئرپورٹ سے ہی واپس روانہ ہوگے تاہم انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈیرہ بگٹی کے جلسے سے خطاب کیا آصف علی زرداری نے گیس پائپ لائن بچھانے کا وعدہ کیا اور کہا کہ الیکشن جیت کر بلوچستان کے تمام مسائل حل کریں گے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انتخابات جیتنے کے بعد حکومت بنائیں گے، چاہے اسپتال کا مسئلہ ہو یا کوئی اور تمام مسائل حل کیے جائیں گے، پیپلزپارٹی کی یہی سوچ اور منشورہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے ڈیرہ بگٹی کے مقامی افراد کو روزگار دینے کا بھی اعلان کیا۔ سابق صدر نے مزید کہا کہ میں اس دھرتی کے اور آپ کے مسئلوں کو سمجھتا ہوں، آپ کی گیس کی فیلڈز پر آپ کا حصہ دلوائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آپ کے تمام مسائل کا حل نکالے گی، آج آپ لوگوں کے پاس خود نہیں آسکا، اس پر معافی چاہتا ہوں، سرفراز بگٹی کو ہم نے مل کر جیتوانا ہے۔ آصف علی زرداری خراب موسم کی وجہ سے جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکے تھے انہوں نے دوران خطاب کارکنوں سے جلد آنے کا وعدہ بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button