پاکستان

واہ جی واہ! پرویز خٹک کی پھرتیاں! پارٹی میں مُردوں کو بھی شامل کرلیا

سوات کے حلقہ پی کے 7 سے اے این پی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے سابق رکن اسمبلی وقار خان جو کہ گذشتہ برس فوت ہو چکے ہیں ان کو بھی پارٹی میں شامل کرلیا گیا

پشاور(کھوج نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے قریبی ساتھی اور سابق وزیردفاع پرویز خٹک کی پھرتیاں، اپنی بنائی گئی نئی پارٹی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین میں مُردوں کو بھی شامل کرنے کا سلسلہ جاری۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی کی جانب سے میڈیا کو جاری کی گئی فہرست میں ایک ایسے فرد کا نام بھی پی ٹی آئی پارلیمینٹیرینز میں شامل ہونے والوں کا حصہ بنایا گیا جو اب اس دنیا میں نہیں۔ مذکورہ فرد گزشتہ برس انتقال کر چکے ہیں۔ سوات کے حلقہ پی کے 7 سے اے این پی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے سابق رکن اسمبلی وقار خان کی تصویر میڈیا کو بھیجی گئی۔ اس کے ساتھ فضل مولا کا نام لکھا گیا جو وقار خان کے انتقال کے بعد ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی قرار دیے جانے والے سابق وزیر دفاع اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اپنی نئی سیاسی جماعت پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین (پی ٹی آئی پی)بنانے کا اعلان کیا۔ باقاعدہ پریس کانفرنس کے بجائے میڈیا کو خبر جاری کی گئی جس میں مختلف تصاویر کے ساتھ پرویز خٹک کے ساتھ شامل ہونے والے افراد کے نام اور ان کی سابقہ سیاسی/پارلیمانی حیثیت بھی درج کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button