پاکستان
وزارت عظمی نہیں صرف وزیر خزانہ: اسحاق ڈار نے واضح کر دیا
آئندہ انتخابات میں اگر مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے تو میری خواہش ہے کہ میں وزارت خزانہ کا منصب سنبھالوں وزیراعظم بننے کی میری کوئی خواہش نہیں ہے
لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مجھے نگران وزیراعظم بننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے میرے لیے وزارت خزانہ کا عہدہ ہی ٹھیک ہے۔
کھوج نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء و وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مجھے نگران وزیراعظم بننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے میری خواہش ہے کہ میں وزارت خزانہ ہی بنوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں اگر مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے تو میری خواہش ہے کہ میں وزارت خزانہ کا منصب سنبھالوں وزیراعظم بننے کی میری کوئی خواہش نہیں ہے۔