پاکستان

وزیراطلاعات عطا تارڑ نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کو کامیاب قرار دیدیا

وفاقی وزیراطلاعات نےکہا کہ پاکستان کاسلامتی کونسل کارکن منتخب ہونابہت بڑی کامیابی ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز )وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ نےکہا ہےکہ پاکستان کاسلامتی کونسل کارکن منتخب ہونابہت بڑی کامیابی ہے۔ پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےانہوں نےکہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ہے،سفارتی سطح پرحکومت کی کامیابیاں جاری ہیں،دورہ چین میں وہ موضوعات زیربحث آئےجوپہلےکبھی نہیں آئے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ہردورمیں لازوال رہی ہے، وزیراعظم کی چینی صدر کےساتھ سوا 3 گھنٹےملاقات جاری رہی، چینی صدر نےسی پیک کواپ گریڈ کرنےکی بات کی۔

وفاقی وزیراطلاعات نےکہا کہ پاکستان کاسلامتی کونسل کارکن منتخب ہونابہت بڑی کامیابی ہے۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ تمام معاشی اشاریےمثبت ہیں،مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔سوشل میڈیا فائروال سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ دورہ چین کےدوران فائروال کا لفظ میں نےنہیں سنا، چین کی عظیم دیوارچین دیکھی جب ہم جہازسےلینڈ کر رہےتھے، اس کےعلاوہ کسی وال کا ذکرنہیں ہوا۔
وزیراطلاعات نےکہا کہ جب تجارت اورسرمایہ کاری کی بات ہوتی ہےتو آج کل اس کا حجم اربوں ڈالرزمیں ہوتا ہے، ایم او یوزسائن ہوئےہیں،معاملات آگےبڑھےہیں، حتمی اعداد وشمارجلد سامنے آجائیں گے۔
عطا تارڑ نےکہا کہ سالوں کا کام مہینوں کےاندرہورہا ہے، چین، سعودی عرب اور یو اے ای کا دورہ ہو، سفارتی محاظ پرکامیابیاں مل رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button