پاکستان

وزیراعظم آرمی چیف کےخلاف کارروائی کرسکتےہیں،جسٹس اطہرمن اللہ نے واضح کردیا

جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ وزیراعظم آفس سے نکالے جانے والے کہتے ہیں ہم بے اختیار تھے،وزیراعظم آرمی چیف کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس میں جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ وزیراعظم آفس سے نکالے جانے والے کہتے ہیں ہم بے اختیار تھے،وزیراعظم آرمی چیف کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کیا یہ کمیشن اس معاملے کو ڈیل کرنے کے قابل ہے ؟چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ پیمرا، حکومت اور اداروں کو ان کی ڈیوٹی بتائی تھی وہ مگر نظرثانی میں آ گئے تھے،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ہم وفاقی حکومت کو کوئی حکم نہیں دیں گے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہم صرف اپنے تحفظات بتا رہے ہیں،جہاں 4سال کچھ نہ ہوا وہاں 2مہینے بعد کمیشن کا کام دیکھ کر جو کہنا ہوا کہہ سکتے ہیں،ہم امید کرتے ہیں آپ کے خدشات غلط ثابت ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button