پاکستان

وزیراعظم اور آرمی چیف کی معاشی کوششیں کامیاب، عالمی اداروں کا اعتراف

معیشت اور ایس آئی ایف سی ہماری لائف لائن اور ریڈ لائن 'سیاسی شعبدہ باز محاذ آرائی میں آگے نکل چکے ہیں، ان سے پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام ہضم نہیں ہو رہا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملک کی معیشت بہتر بنانے کی کوششیں کامیاب جس کا عالمی اداروں نے بھی اعتراف کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کاوشیں شامل ہیں۔ معیشت اور ایس آئی ایف سی ہماری لائف لائن اور ریڈ لائن ہیںجن کو یہ لوگ کراس کئے جا رہے ہیں سیاسی شعبدہ باز محاذ آرائی میں آگے نکل چکے ہیں، ان سے پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام ہضم نہیں ہو رہا، غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی، انشا اللہ ملک میں سرمایہ کاری آتی رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button