پاکستان

وزیراعظم اور کابینہ اراکین کو طلب کرنے کا مینڈیٹ نہیں’ اعظم نذیر تارڑ کا عدالت کو دوٹوک جواب

رپورٹ ہوا کہ کابینہ کو یہاں بٹھا دیں گے، یہ پارلیمنٹ کی اہمیت کو کم کرنا ہے، ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عدالت کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ اراکین کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا مینڈیٹ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نام لیے بغیر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی پر تنقید کی۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ رپورٹ ہوا کہ کابینہ کو یہاں بٹھا دیں گے، یہ پارلیمنٹ کی اہمیت کو کم کرنا ہے، ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے ۔ منصف ویسے بھی بہت تحمل مزاج ہوتا ہے۔ تحمل اور برداشت سے آئینی ذمہ داریاں ادا ہوں گی تو معاملات حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عسکری و دفاعی ذمہ داریاں بھی عدالتوں نے نبھانی ہے تو نظام کیسے چلے گا؟ جیسے ریمارکس رپورٹ ہوئے اس سے تکلیف ہوئی۔ شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے لیے پولیس کی معاونت کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button