پاکستان

 وزیراعظم شہبازشریف متحدہ عرب امارات کےدورے پرکیوں گئے؟ اہم ترین وجہ منظرعام پرآگئی

وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزراء پر مشتمل وفد بھی ہے، وزیراعظم کا اپنے انتخاب کے بعد یہ متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہے

 اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہبازشریف متحدہ عرب امارات کےدورے پرکیوں گئے؟ اہم ترین وجہ منظرعام پرآگئی،رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بین زید اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے می بین تمام تر تنازعات ہمیشہ کے ختم ہو جائیں اور دنیا امن کی طرف بڑھے ۔اسی مقصد کے لئے متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف کو اعتماد میں لینے کے لئے خصوصی دعوت پر بلایا ہے جس پر وزیراعظم شہبازشریف متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزراء پر مشتمل وفد بھی ہے، وزیراعظم کا اپنے انتخاب کے بعد یہ متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہے۔

وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید سے ملاقات متوقع ہے۔ دونوں رہنما تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم کی دیگر اماراتی شخصیات اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button