پاکستان
وزیراعظم شہبازشریف نےایک وزیربنانےکا فیصلہ کرلیا
لاہور سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک کو کابینہ کی معاشی ٹیم میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا ہے
اسلام آ باد (ویب ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے وفاقی کا بینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک کو کابینہ کی معاشی ٹیم میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ذ رائع کے مطابق علی پرویز ملک کو وزیرمملکت بنایا جا ئے گا۔ انہیں وزیر مملکت بر ائے خزانہ مقرر کئے جانے کا امکان ہے ۔ذ رائع کے مطابق علی پرویزملک جمعہ کےروزحلف اٹھائیں گے۔