پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کا استعفیٰ آگیا ،حکومت ہل کر رہ گئی

وزیراعظم شہبازشریف پارٹی عہدے سے مستعفی  ہو گئے، وہ  اپنی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی کو وقت نہیں دے پاتے تھے

لاہور(کھوج نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کا استعفیٰ آگیا،سیاسی حلقوں میں زبردست ہلچل،ملک کے طول و ارض میں نئی میں بحث کا آغازہو گیا ۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی عہدے سےاستعفیٰ دیدیا۔ کھوج نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف پارٹی عہدے سے مستعفی  ہو گئے، وہ  اپنی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی کو وقت نہیں دے پاتے تھے،اس لئےپارٹی کی صدارت کی ذمہ داری نوازشریف کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

شہبازشریف کے مستعفی ہونے کے بعد مسلم لیگ کی  مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18مئی کو لاہور میں طلب کرلیا گیاہے،اجلاس پارٹی کے ٓئین کی شق 15کے تحت بلایا گیا ہے،پارٹی کےسیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو میٹنگ کا نوٹس ارسال کردیا گیا ،اس اجلاس میں ممکنہ طورپر سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی صدارت کیلئے منتخب کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button